ضلع بھر میں ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: سی ای او ہیلتھ اٹک

اٹک: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے محکمہ صحت اٹک میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شر کت کی،اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت اٹک میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائم منسٹر ہیلتھ انیشیٹیو کے تحت ضلع بھر میں کام جاری ہے ،اس وقت ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کو اپ گر یڈ کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ وہاں پر صحت کی تمام بنیادی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں،ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت محکمہ صحت کی کارکر دگی بہتر بنانے کے لیے بے شمار اقدامات کررہی ہے۔ اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بحیثیت ایڈمنسٹر یٹر ڈی ایچ اے تمام اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیںاور بہتری کے لیے کاوشیں کی جارہی ہیں۔
