سستا رمضان بازار پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے:جودت ایازکمشنر راولپنڈی
فتح جنگ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن جو دت ایازنے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء رمضان المبارک میں دستیاب ہوں گی اور یہ پنجاب حکومت کا نہایت ہی احسن اقدام ہے ، اس سلسلے میں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل فتح جنگ میں سستے رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر( اے سی) تحصیل فتح جنگ غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اس سال ضلع بھر میں 6 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں ،جو عوامی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ ،انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میںرمضان کے مہینے میں وافر مقدار میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،اس سلسلے میں ضلع بھر میں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے،ضلع بھر میں 6سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، جو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی گئیں ہیں،تمام سستے رمضان بازاروں میں گرین چینلز بھی قائم کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں، تمام سستے رمضان بازاروں میں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کیا گیا ہے،غریب خاندانوں کو مفت رمضان پیکیج بھی فراہم کیا جائے گا،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام سستے رمضان بازاروں کی نگرانی کررہے ہیں اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کو یقینی بنائیںگے،ذخیرہ اندوزی سے آ ہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا،تما م تحصیلوںمیں سستے رمضان بازاروں سے خوراک کے نمونے لے کر چیک کیا جائے گا،تمام اشیائے خوردونوش کے اوزان چیک کیے جائیں گے، سستے رمضان بازاروںمیںصفائی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے،چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام سستے رمضان بازاروںکے اچانک دورے کررہی ہیں،سستے رمضان بازاروںکے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے،اس کے علاوہ تمام سستے رمضان بازاروں میں شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلے میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے صارفین کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوتمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہیں اور ان کے دفتر میںکنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ،کسی بھی شکایت اور معلومات کے حصول کے لیے ان فون نمبرز057-9316013اورڈی اوانڈسٹریزسے ٹیلی فون نمبر:057-9316122اورdo.industries003@yahoo.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
