ملہووالی شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس انتقال فرما گئے 

 پنڈی گھیب: جمیعت علماء اسلام پنڈی گھیب کے راہنماء اور جامعہ مفتاح العلوم ملہووالی کے مہتمم اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس انتقال فرما گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الباسط نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں شاگرد رشید مولانا حبیب الرحمٰن گوجرانوالہ، پیر سید نجیم علی شاہ، پیر سید سلیم علی شاہ کرک، مولانا شاکر انور، غازی فاروق معاویہ، ملک امانت خان راول، صوبیدار میجر (ر) حافظ محمد امین سمیت سینکڑوں علماء کرام اور عوام نے شرکت کی۔ ولی کامل اور عامل باعمل شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس مرحوم کو ان کے سینکڑوں غمگین شاگردوں کی موجودگی میںملہووالی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیادریں اثناء جنازے کے دوران ملہووالی پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔