بی ایچ یو جھنگ کو آ ر ایچ سی کا درجہ دیا جائے:حاجی افتخار

باہتر:علاقہ نلہ کی معروف سماجی شخصیت و چیئرمین ایل زیڈ سی جھنگ حاجی افتخار احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر صحت میڈم راشدہ یاسمین ، سیکرٹری ہیلتھ،کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اٹک اور سی ای او اٹک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ BHU جھنگ کو اپ گریڈ کر کے RHC کا درجہ دیا جائے علاقہ بھر کے سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں نفوس پر مشتمل ہسپتال میں سہولیات ناپید ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے صحت کی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک یقینی بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنایا جائے انہوں نے کہا کہ تحصیل فتح جنگ کے علاقہ نلہ کی تقریباََ 70 ہزار سے زائد آبادی کے لیے صرف ایک ہاسپیٹل آر ایچ سی باہتر کی سہولت میسر ہے جبکہ بی ایچ یو جھنگ میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں ۔بلکہ اوقات کا ر کا دورانیہ بھی دِن دو بجے تک ہونے سے علاقہ بھر کے سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو علاج معالجے کے لیے ہزاروں روپے لگا کر واہ کینٹ یا فتح جنگ کے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ضلع اٹک ہزاروں افراد کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹ جھنگ کوفوری طور آر ایچ سی کا درجہ دے کر علاقہ بھر کی عوام کو چوبیس گھنٹے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
