محکمہ صحت کا ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس

اٹک :محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہواڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعون اور دےگر افسران نے شر کت کی اجلاس مےں ضلع بھر مےں ڈنےگی کے تدارک کیلئے جاری سرگر مےوں کا جائزہ لےا گےا اور انہےں مزےد بہتر بنانے کی ہداےات جاری کی گئےں اس کے علاوہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور بنےادی مراکز صحت کی کار کر دگی کابھی جائزہ لےا گےا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں صحت کے شعبہَ مےں انقلابی اقدمات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےں ضلع اٹک مےں بھی صحت کے شعبہَ مےں اہم اقدامات جاری ہےں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران عوام کو ہر ممکن سہولت مہےا کر نے کیلئے ہمہ وقت تےار رہےں۔