Fri
15
May
2026

جنڈ:منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ملزم سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ جنڈ ابرار احمدنے خلیل الرحمان ولد جنان گل سکنہ کرم ایجنسی سے 210 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ اعزاز علی نے مذکورہ ملزم کی مزید جامہ تلاشی لینے پر گتے کے ڈبہ میں پڑے 30 بور پسٹل معہ 50 گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
