یونٹ سپیکر لگا کر سبزی فروخت کرنیوالے2 افراد کیخلاف مقدمہ درج 

اٹک : یونٹ سپیکر لگا کر سبزی فروخت کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ بسال محمد حیات خان نے سوزوکی نمبر ;827383;-285 پر طارق محمود ولد خان محمد ساکن پنڈی گھیب ، اکرام حسین ولد غلام اللہ خان ساکن پنڈی گھیب کو روکا جو یونٹ سپیکر لگا کر سبزی فروٹ فروخت کر رہے تھے ملزمان نے اونچی آواز میں یونٹ سپیکر لگا کر اور استعمال کر کے ارتکاب جرم کیا ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔