ساس نے بیٹی اور بیٹے کی مدد سے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی 

اٹک :تھانہ صدراٹک کی حدود ٹھیکریاں گاءوں میں ساس نے بیٹی اور بیٹے کی مدد سے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی ، ڈی پی او کا نوٹس ، کامرہ چوکی پولیس نے ساس، نند اور دیور کو گرفتارکر لیا ، بہو کے بیان پر سسرالیوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں زیارت ٹھیکریاں کی رہائشی 30 سالہ خاتون نسرین بی بی نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو زخمی حالت میں بتایا کہ 15 سال قبل خرم شہزاد سے اس کی شادی ہوئی ہے جس میں سے ابھی تک کوئی اولاد نہیں میرا دیور محمد رمضان بغرض بری نیت کے چھری لے کر میرے کمرے میں آیا جس پر میرے شور مچانے پر میری ساس اور نند بھی پہنچ گئیں وہ بجائے رمضان کو برا بھلا کہتیں انہوں نے مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا رات کو بات رفع دفعہ ہو گئی بعدازاں صبح کے وقت دوبارہ محمد رمضان آیا اور میرے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر مجھے آگ لگا دی میرے بھائی اور والد بروقت اطلاع ملنے پر پہنچے اور مجھے اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا زخمی خاتون انصاف کے لئے ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کے پاس پہنچی تو ڈی پی او اٹک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ساس حدیجہ بی بی ، نند سلیمہ بی بی اور مرکزی ملزم رمضان کو گرفتار کر کے تھانہ صدر اٹک منتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔