Sun
17
May
2026

اٹک(صدیق فخر سے) رمضان المبارک کادوسرے عشرے کا بھی اختتام ہوگیا ماضی میں 15 رمضان کے بعد کاروبار میں تیزی آجاتی تھی لیکن مہنگائی کے عذاب نے غریب اور کم آمدن والے افراد کی قوت خرید کو ختم کردیا ہے ، غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ روٹی ہی پوری نہیں کرسکتے آج جو آمدن ہے اس سے گھرکا بجٹ بنانا ممکن نہیں ہے بڑھی ہوئی مہنگائی کے باعث بچوں کودو وقت کی روٹی دینا بھی مشکل ہوچکا ہے ایسی صورتحال میں عید الفطر کیاکرینگے کپڑوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافے نے ہم غریبوں کے بچوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدام کرے ۔
