Sun
17
May
2026

اٹک :دوئم کوالٹی کے خربوزے کو اول کوالٹی کا خربوزہ ظاہر کر کے بیچنے والے 2 دکاندار گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں حسن اختر نائب تحصیلدار ;47; سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے تحریری استغاثہ بھجوایا کہ بسلسلہ پرائس چیکنگ رمضان بازار اٹک کا دورہ کیا دکاندار شیخ عبدالعزیز ولد عزیز الرحمن ، دکاندار احمد صدیق ولد عبدالرحمن سفید خربوزہ کی قسم دوئم کو قسم اول ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جس پر دکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ 3;47;7 سن 1977 کے جرم کے مرتکب ہوئے جس پر تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس آئی لیاقت علی نے ملزمان کو گرفتا ر کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
