ایڈوانس فیس وصولی نہ کرنے پر پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے تحفظات
اٹک : نیشنل ایسوسی ایشن آف سکولز اینڈ کالجز کے سینئرنائب صدر محمد طارق نے کہا ہے کہ ایڈوانس فیس وصولی پر پابندی کی وجہ سے نجی تعلیمی میں خدمات سرانجام دینے والے لا کھوں اساتذہ کو عید سے قبل تنخواہیں دینامشکل ہو گیا ہے اسی وجہ سے اساتذہ عید کی خوشیوں سے محروم رہ جائیں گے،کیا ملک پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ وہ بقایاجات نہ ادا کرنے والے والدین کو ادائیگی کیلئے پابند کرے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے تنظیمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلہ میں تمام سکول یکم جون سے بند ہوجائیں گے عید سے قبل اور تعطیلات کے دوران نجی تعلیمی شعبہَ فیسیں کس طریقہ کار کے تحت وصول کرے جن نجی تعلیمی اداروں کے پاس معقول بچت کا نظام نہیں ہے وہ اساتذہ کو عید سے قبل اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تنخواہیں اداکرنے سے قاصر ہیں اور مالی مشکلا ت سے دوچار ہیں حکومتی اداروں سمیت عدلیہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو تو فیس وصولی کے معاملے میں پابند کردیاگیاہے لیکن فیسیں ادا نہ کرنے والے والدین کیلئے کوئی قانون نہیں بنایاگیا جس کی وجہ سے والدین ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں اور بعض دفعہ تو نجی تعلیمی اداروں کو بلیک میل بھی کررہے ہیں اگر حکومتی ادارے والدین کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کرسکتے تو نجی تعلیمی اداروں کو سرکاری سکولوں کی طرز پر ریلیف دیاجائے تاکہ 95 فیصد ایسے ادارے جو صرف فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ان کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔
