Tue
19
May
2026

اٹک: ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور گلی محلوں میں قائم جرائم کے اڈوں کےخلاف بلا تعطل کریک ڈائو ن ہونا چاہیے پاکستان کے روشن مستقبل کے معما روں کیلئے کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے حکومت اقدامات کرے غیر قانونی انٹر نیٹ کیفے اور سنوکر کلبوں میں پرورش پانے والے جرائم پیشہ عناصر ملک کے روشن مستقبل کو تباہ کر کے آئس نشہ کی لت اور دیگر مضر صحت سرگرمیوں میں ملوث کررہے ہیں پنجاب حکومت ان مکروہ پیشہ عناصر کےخلاف کاروائی کرے ڈولفن فورسز اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے نجات مل سکے ۔
