Fri
24
Apr
2026

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ یاد رہےکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
