مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی :چوہدری جمشید

حسن ابدال:مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ھے۔لائسنس فیس سمیت تمام مسائل کو باوقار انداز میں حل کیا جائے گا۔تاجر اتحاد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے جس کا انتظامیہ کو بھی احساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوھدری جمشید اختر نے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں زیلی تنظیموں کے صدر ارو جنرل سیکرٹری  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  تاجروں  کے لائسنس فیس کے بارے میں جو تحفظات تھے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ھوئے انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کا تاجر خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر لائسنس فیس دینا چاہتے ہیں مگر اس حوالے سے تاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی کو برداشت نہیں کی جا سکتی۔جنرل باڈی کے ممبران نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر و اراکین پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر چوھدری جمشید اختر نے تاجروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور ان کی کابینہ جو بھی فیصلہ کریے گی پورے شہر کے تاجر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چوھدری جمشید اختر کی سربراہی میں تاجر نمائندے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے اس مسلئے کا بہتر حل تلاش کرے۔مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے اعتماد کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔