اٹک منگی والی:کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 افراد بے ہوش
اٹک :منگی والی میں کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 افراد بے ہوش،ریسکیو زرائع کے مطابق نواں میل منگی والی گاؤں کے قریب کھیتوں کو پانی لگانے کے لئے کنوئیں میں جنریٹر رکھا ہوا تھا صفائی کی غرض سے نیچے اترنے والا شخص زہریلی گیس سے بے ہوش گیا جس کی مدد کے لیے اترنے والا دوسرا شخص بھی بے ہوش ہو گیا یکے بعد دیگرے 4 افراد کنوئیں میں زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی 2 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل فوراً موقع پر پہنچ گئیں تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں نے آکسیجن گیس سلنڈر کی مدد سے چاروں افراد کو باہر نکالا۔ تین افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال جبکہ ایک شخص کو سی ایم ایچ اٹک منتقل کیا بے ہوش ہونے والوں میں 26 سالہ زبیر اقبال ولد محمد اقبال، 45 سالہ محمد سعید ولد محمد فقیر، 50 سالہ نور محمد ولد محمد فقیر اور 50 سالہ محمد اسلم ولد محمد افضل شامل ہیں تمام افراد کا تعلق منگی والی گاؤں سے ہے۔
