اٹک: پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

اٹک : قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز گرفتار ، قماربازوں سے دائو پر لگی رقم پڑ 1 لاکھ 24 ہزار روپے برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک نعیم شاہ نے مخبر کی اطلاع پر خٹک ہوٹل کھلی جگہ گراؤنڈ میں بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف 5 قمارباز رضوان علی ولد اورنگ زیب ، محمد عثمان ولد محمد اعظم سکنائے محلہ خٹک ہوٹل مرزا ، زین علی آصف ولد آصف محمود سکنہ محلہ حاجی فردوس مرزا ، محمد عمران ولد محبوب سکنہ محلہ تکیہ مرزا ، ظفر اقبال ولد فضل داد اعوان سکنہ بکھوال پنڈی گھیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم پڑ 14 ہزار روپے ، آلات قمار بازی ، 11 موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے ، ایک موٹر سائیکل مالیتی 30 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔علاوہ ازیں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3660 گرام برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک عثمان خان نے غازی بروٹھہ کالونی کی طر ف آنے والے اسحاق احمد ولد محمد بشیر اعوان ساکن مڑوا گوماواں ہری پور حال غازی بروٹھہ پاورکمپلیکس کالونی سے 3300 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ جنڈ ابرار احمد نے ہائی ایس میں سوار ولی خان ولدنذیر احمد آرائیں سکنہ محلہ تکیہ جنڈ سے 360 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 9;67; کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جبکہ فتح جنگ سے اے ایس آئی تھانہ نیو آئیر پورٹ منظر علی شاہ نے فتح جنگ کی جانب سے ہائی ایس جسے ڈرائیور محمد آصف ولد محمد دائود بھٹی سکنہ کوٹ فتح خان فتح جنگ انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لا پرواہی سے دوسری گاڑیوں کو رانگ سائیڈ سے اوورٹیک کرتے ہوئے چلا رہا تھا کو اشارے کی مدد سے روک کر تفتیش کرنے پر ڈرائیور ڈرائیورنگ لائسنس پیش نہ کر سکا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ دوسری طرف تھانہ صدر حسن ابدال اور پولیس چوکی جھاری کس کی ٹیم نے زیر دفعہ 436 ت پ میں اشتہاری مجرم اظہر محمود ولد محمد مشتاق سکنہ کامرہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
