عوامی مطالبے پر ایکشن، سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدامات

حضرو : عوامی مطالبے پر اے سی حضرو نے شہر کی خراب سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا لیا مین بس اڈا روڈ اور تھانہ روڈ کی مرمت کر دی گئی سڑکوں کی حالت بہتر ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تفصیلات کے مطابق حضرو شہر کی سڑکیں عرصہ دراز سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہیں تھیں عوام کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کو مد نطر رکھتے ہوئے اے سی حضرو عدنان فرید آفریدی نے سڑکوں کی مرمت کے احکامات جاری کئے جس پر چیف آفیسر سردار آفتاب اور حیدر عباس نے شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا یاد رہے دونوں سڑکیںکئی سالوں سے سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیںجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا تھا سڑکوں کی مرمت ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا عوامی و سماجی حلقوں نے اے سی حضروعدنان فرید آفریدی اور سردار آفتاب کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
