اٹک پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

اٹک:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابقتھانہ صدراٹک کے ایس آئی سجاد احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر محلہ منگڑاں نزد مسجد صدیق اکبر شکردرہ بذریعہ تاش قماربازی میں مصروف ملزمان پر ریڈ کیا جنکو باامداد ہمراہی ملازمان کے برموقع قابو کرلیا۔جن کے نام بعد دریافت محمد تاج ولد محمد اکبرقوم اعوان ،نزاکت خان ولد محمد صابر قوم اعوان ،عادل احمد ولد مرزا خان قوم تریڑ،لیاقت علی ولد عمر الٰہی قوم اعوان سکنائے شکردرہ تحصیل وضلع اٹک ،محمد ہارون ولد غلام رسول قوم بھٹی ،محمد قاسم ولد حق نواز قوم اعوان سکنائے شینباغ تحصیل وضلع اٹک معلوم ہوئے -رقم پڑ یکجا کرنے پر کل -/29000روپے موبائل فونز 3عددمالیتی10،000روپے کل مالیت -/39000روپے وتاش کے 52پتے وجہ ثبوت بروئے فرد قبضہ پولیس میں لیکر تکمیل فرد کی گئی۔مسمی محمد تاج وغیرہ 6کس بالا نے شارع عام پر بذریعہ تاش قماربازی کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس آئی مدثرعباس نے ایک ہائی ایس نمبری 8943/LES پنڈیگھیب راول چوک سے جانب آئی کو بغرض پڑتال روکا تو گاڑی کے اندردو عدد سلنڈر CNG بمعہ گیس مسافر سیٹو ں کے نیچے لگنے پائے گئے۔ڈرائیورمحمد عدنان ولدسکندر خان ساکن ڈہوک بھرتھال ڈاک خانہ خاص ڈہوک بھرتھال ماڑی انڈس تحصیل وضلع میانوالی گاڑی میں ناقص سلنڈر نصب کرنے کی بابت OGRA کافٹنس سرٹیفکیٹ یا پاسنگ موقع پر پیش نہ کرسکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی مظہر حسین نے ایک ہائی ایس نمبری LES 308کو روکا ڈرائیور کا نام و پتہ دریافت کرنے پر محمد رضوان ولد محمد تاج سکنہ محلہ غربی ڈاکخانہ گگن تحصیل فتح جنگ معلوم ہوا۔ پڑتال کرنے پر گاڑی کے اندر مسافر کیبن میں سیٹوں کے نیچے 2 عدد CNG سلنڈر لگنے پائے گئے۔ مذکورہ ڈرائیوران سلنڈر کے پاسنگ سرٹیفیکیٹ کے متعلق موقع پر پاسنگ پیش نہ کر سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ صدراٹک کے اے ایس آئی وحید اختر نے دوران گشت2 کس بھکار ی کو قابو کر لیا جو ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کے آگے آکر بھیک مانگ کر تنگ کر رہے تھے جن کے نام و پتہ محمد ارشد ولد عاشق حسین قوم اعوان ساکن محلہ پرانی آبادی فقیر آباد ڈاکخانہ داؤد پور تحصیل و ضلع اٹک، مٹھو ولد وارث قوم کلیار ساکن بہاولنگر حال نزد ماڈل ٹاؤن واہ کینٹ معلوم ہوئیجن سے بھیک مانگی گئی رقم مبلغ 430 روپے جبکہ مٹھو ولد وارث سے رقم مبلغ 320 روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
