بنیادی مرکزی صحت ملہوالہ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ

پنڈی گھیب: یوسی کمڑیال کے گائوں مہلوالہ کی مرکزی صحت ہسپتال اور رہائشی کوارٹرز کو 2015 میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ناقابل استعمال قرار دے دیا تھاجس کے تحت اس ہسپتال کو پرائیویٹ بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور 2018ء میں نئی بلڈنگ کیلئے اسٹیمیٹ بھی لگایا گیا تھا لیکن ہسپتال کیلئے کوئی فنڈ جاری نہ ہو سکا، جبکہ اس ہسپتال میں روزانہ 35 سے40 مریض مستفید ہوتے ہیں،اہلیان ملہوالہ، گنڈا کس، برنالی سیداں اور اہلیان حاصل نے حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملہوالہ مرکزی صحت ہسپتال کیلئے فنڈ جاری کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں ۔