تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی ،کئی افراد لاپتہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تربیلاجھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،کئی افراد ڈوب گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی،کشتی میںدرجنوںافراد سمیت مویشی بھی سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔دیگر کی تلاش جاری ہے۔