مولانا حامد نواز کی زیر صدارت مجلس عمومی تحصیل جنڈ کے اراکین کا اجلاس 

جنڈ(ظفر اقبال سے+ اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) مجلس عمومی تحصیل جنڈ کے اراکین کا اہم اجلاس امیر جمعیت علماءاسلام تحصیل جنڈ صاحبزادہ مولانا حامدنواز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس عمومی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء نائب امیر تحصیل جنڈ مولانا طارق کی تلاوت سے ہوئی۔ پھر اس کے بعد سرپرست جمعیت علماء اسلام تحصیل جنڈ مفتی محمد ادریس نے مجلس عمومی کے اراکین سے تفصیلی گفتگو کی۔ ان کے بعد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع اٹک مفتی محمد عبداللہ نے اپنی گفتگو میں ہر کارکن کو اپنے گھر پر پرچم نبوی لگانے اور الجمعیت رسالہ لگانے کی ترغیب دی۔ پھر اس کے بعد امیرJUIجنڈ مولانا حامد نواز نے اجلاس کا ایجنڈا بیان کیا۔ جن یونین کونسلوں میں اب تک جماعتی باڈی تشکیل نہیں پائی ان کو جلدی مکمل کر یں\۔ہر محلے میں جہاں ساتھی موجود ہیں یونٹ بنائی جائے۔تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ پشاور میں بھرپور شرکت کی جائے۔ا یجنڈے پر تمام اراکین نے آرا دیں۔ اجلاس کے آخر میں ضلعی نائب امیر مفتی سعیدالرحمن  نے جمعیت علمائے اسلام کی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی اور وقت کی پابندی پر زور دیا اور کہا کہ ساتھی وقت پر اجلاس میں حاضر ہوں اور اجلاس کا دورانیہ بھی مقرر کیا جائے۔اجلاس کی آخری دعا مولانا حنیف تھٹہ نے کی۔ اجلاس کے بعد ساتھیوں نے اکرام میں شرکت کی۔