ملک میں جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت مسلط ہے:سردار ناصر خان بنگو

فتح جنگ: نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژنن و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی3سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بد ترین آمریت مسلط ہے اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف فراہمی کے بلند و بانگ دعووں کے لئے نام نہاد مشیران کی فوج ظفر موج بھرتی کر لی گئی ہے جو کہ حکمران خان کے ہر غلط اور غیر مقبول فیصلوں کو بہترین ثابت کرنے کے لئے دن رات سب اچھا کی رپورٹیں دے رہے ہیں حالانکہ موجودہ دور انتہائی گیا گزرا اور غریب عوام کے لئے عذاب مسلسل سے کم نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے بانی رہنما حاجی شیخ محمد یونس کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میںکیا اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار حسین بھی موجود تھے سردار ناصر خان بنگو نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور انشااللہ عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے راہنماء اور کارکن شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں عوام اور کارکنوں کی امیدوں کا محور و مرکز بلاول بھٹو ہیں بلاول بھٹو اپنے انقلابی سوچ محترمہ کے وژن اور شہید بھٹو کے نظرئیے کے محافظ بن کر اس قوم و ملک کو بحرانوں سے نکال کر شہید بھٹو کی طرح عالمی برادری میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے استحصالی طبقہ کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے اور انشااللہ وقت ثابت کرے گا کہ آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔
