جرائم کے خاتمے میں معاشرہ اپنا کردار ادا کرے:ڈی پی او اٹک

حسن ابدال:جرائم کے خاتمے میں معاشرہ اپنا کردار ادا کرے۔اآنے والی نسلوں کی خاطر حوصلہ پیدا کریں اور معاشرے کے ناسوروں کا راستہ روکیں۔جرائم کی ویڈیو بنا کر بھیجیں کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے حسن ابدال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ایس پی اظہر خان۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ سمیت دیگر افسراں بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف شکایات کی گئیں جن پر موقع پر ہی احکامات جاری کر دیے گئے۔تھانہ صدر پولیس کی جانب سے محمد جنید نامی نوجوان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شکایت پر ڈی پی او اٹک نے انکوائری کا اعلان کر دیا جبکہ ایک خاتون کی جانب سے مکان پر قبضے کی شکایت پر ایس ایچ او کو خود موقع پر جانے کا حکم جاری کیا گیا۔شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی شکایات پر انہوں نے ہاؤسنگ کالونی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ شہر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور انہیں سوشل ویلفیئر کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ معاشرہ صرف باتیں کرنا ہی اپنا حق سمجھتا ہے اور عملی طور پر وہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار پولیس اہلکار سماج دشمن عناصر کا خاتمہ نہیں کر سکتے اس کے لیے عوام کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ان کی نسلیں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے بچ نہیں سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کسی جرائم پیشہ پر ہاتھ ڈالتی ہے تو معاشرے کے نام نہاد معززین کی لائنیں انہیں بچانے کے لیے نکل آتی ہیں جو بیان حلفی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں مگر یہ آپ کے بچوں کے ساتھ دشمنی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی جرائم کی ویڈیو بنا کر ہمیں بھجوائیں اس پر فوری ایکشن لیا جائے گ
