مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن8 جولائی کو اٹک میں ہو گا

اٹک(صدیق فخر سے) قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے زیر انتظام ورکرز کنونشن مورخہ 8جولائی بروز سوموار صبح دس بجے مہریہ مارکی مہریہ ٹاؤن اٹک میں ہو گا۔ جس میں سابق وزیر اعظم سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم این اے احسن اقبال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے مریم اورنگزیب خصوصی شرکت کریں گے جبکہ لیگی رہنما شیخ آفتاب احمد ،ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال، ایم پی ایز جہانگیر خانزادہ، ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور،سابق امیدوار ملک بہادر یار خان، ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد، سینئر نائب صدر شمشاد خٹک، جنرل سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ و دیگر میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کنونشن میں اٹک ضلع بھر ورکرز شریک ہوں گے۔
