راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز کیڈٹ کالج حسن ابدال کے نام

راولپنڈی (صدیق فخر سے/ اٹک نیوز) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 ء کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طلبہ نے حاصل کرلیں بورڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 83. 32 فیصدرہی جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 70. 76 رہی امتحان میں کامیابی کا تناسب 76, 54 فیصد رہا مجموعی طور پر بورڈمیں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طالبعلم وقاص احمد ولد ممتاز حسین نے 1089 نمبر لے کر اپنے نام کرلی کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے دو طلبہ عبداللہ ظفر ولد محمد ظفر چوہدری اور شایان احمد ولد عمر رحمن نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے دو طلبہ خوشحال خان ولد زاہد حسین اور حق نواز خان ولد سلطان نواز خان نے 1083 نمبر لے کر حاصل کی سائنس گروپ طالبات میں صدیق پبلک سکول فارگرلز سکستھ روڈ راولپنڈی کی طالبہ فاطمہ ناصر عباسی دختر ناصر محمود عباسی نے 1079 نمبر اورڈسٹرکٹ پبلک سکول فار گرلز ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کی طالبہ عشاء بتول دختر غلام کبریا نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سیکنڈری سکول فار گرلز دولتالہ تحصیل گوجر خان کی طالبہ مقدس صدیق دختر محمد صدیق نے 1077 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی منیر پبلک گرلز ہائی سکول چکوال کی طالبہ اریبہ سردار دختر خاور خان نے 1075 نمبر اور خالد میموریل سیکنڈری سکول فار گرلز چک بھون چکوال کی طالبہ عروبہ نثار دختر محمد نثار نے 1075 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ طلبہ میں کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے بورڈ بھر میں پہلی تین پوزیشنوں پر کامیابی حاصل کرنے والے پانچوں طلبہ وقاص احمد ولد ممتاز حسین، طلبہ عبداللہ ظفر ولد محمد ظفر چوہدری اور شایان احمد ولد عمر رحمن اورخوشحال خان ولد زاہد حسین اور حق نواز خان ولد سلطان نواز خان رہے آرٹس گروپ طلبہ میں گاؤں و ڈاکخانہ حطار کے طالبعلم وسیم اکرم ولد محمد اکرم نے 966 نمبر لے کر پہلی، دارالعلوم محمد یہ غوثیہ جمال کرم بارہ گواہ سوہاوہ ضلع جہلم کے طالبعلم حافظ محمد نجم الکرم احمد ولد محمد تمریز نے 955 نمبر لے کر دوسری اور گاؤں کولووال ڈاکخانہ بھیرتا تحصیل دینہ ضلع جہلم کے طالبعلم محمد ذکریا ولد عنصر شبیر نے953 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلیں آرٹس گروپ طالبات میں گرامر پبلک ہائی سکول فار گرلز بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ عشاء طارق دختر طارق جاوید نے 1009 نمبر حاصل کرکے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیلا جہلم کی طالبہ علیشبا حبیب دختر محمد حبیب نے 1006 نمبر حاصل کرکے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیلا جہلم کی طالبہ ایمان رفعت دختر محمد اخلاق بھٹی نے 1001 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 20 ہزار211 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا 91 ہزار987 امیدوار کامیاب ہوگئے کامیابی کا تناسب 76, 54 فیصد رہا 11 ہزار260 طلبہ و طالبات اے پلس، 15 ہزار549 طلبہ و طالبات اے، 23 ہزار 833 طلبہ و طالبات بی، 27 ہزار 334 سی، 13 ہزار542 ڈی اور 465 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
