پی ٹی آئی حکومت جمہوریت کے نام پردھبہ،سردار غلام قادر

باہتر:پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما و سابق امیدوار برائے وائس چیئر مین یونین کونسل ڈھرنال سردار غلام قادرجھنڈیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بد ترین آمریت سے بھی گئی گزری اور جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے پارٹی قائدین پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں جھکانے کی سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے حکومت ناکام ہو چکی ہے وہ گزشتہ روز ،،ایشین نیوز،،سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر نیازی حکومت آصف علی زرداری و دیگر قائدین کو جیلوں میں ڈال کر سمجھتی ہے کہ پارٹی کارکنان کے حوصلے پست ہونگے تو یہ انکی بھول ہے پیپلز پارٹی شہدا ء کی وارث جماعت ہے اور حق کی خاطر بڑے سے بڑے یزید سے ٹکرا جانا پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کا ہی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر وہ بھٹو کے سپاہیوں پر بے بنیاد مقدمات قائم کر کے انہیں جھکانے کی کوشش کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل چکی ہے اور جلد نیازی حکومت ختم ہو جائے گی۔
