Wed
01
Jul
2026
اٹک(صدیق فخر سے) ضلع بھر میں ہوٹل مالکان اور تندور مالکان نے معیاری وزن سے کم نان اور روٹی بنا کر من مانی شروع کر دی۔ شہریوں کو نہ تو وزن پورا ملتا ہے اور نہ ہی معیاری روٹی اور نان ،شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کے وزن اور قیمتوں کو چیکنگ کرنے کی مہم فوری طور پر شروع کی جائے۔شہر بھر میں تندور مالکان مقررہ وزن سے کم نان اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اور تندور پر وزن چیک کرنے کا کوئی نظام نہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر بھر میں یہ دوکاندار من مانیاں کر رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تندوروں پر نان، روٹی کا وزن چیک کرنے کا ڈیجیٹل کنڈا سسٹم نصب کرایا جائے۔ اور نرخ نامے آویزاں کرائے جائیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔
