ڈپٹی کمشنر اٹک کل دن 10 بجے جنڈ میں کھلی کچہری لگائیں گے

جنڈ(صدیق فخر سے) ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کل دن 10 بجے (20 جولائی بروز ہفتہ ) جنڈ میونسپل کمیٹی آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے، کھلی کچہری کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ تمام محکموں کے افسران کو بھی کاپی ارسال کر دی گئی کہ وہ کھلی کچہری میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اٹک عوام کے مسائل اور مختلف اداروں کے بارے میں شکایات سنیں گے اور ان کے حل کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جائیں گے۔ بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے بعد ترقیاتی کاموں و دیگر مسائل کا حل اور فنڈز فراہم کرنا ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہی صوابدیدی اختیارات میں شامل ہے۔ تحصیل جنڈ کی عوام کو کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس کھلی کچہری میں شریک ہو کر اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ عوام کو انصاف و سہولیات ان کی دہلیز پر میسر کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
