فرائض منصبی کے دوران ناحق قتل ہونیوالے شہادت کے رتبہ پاتے ہیں: ڈی سی اٹک 

اٹک :فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ناحق قتل ہونے والے یقینا شہادت کا رتبہ پاتے ہیں چوہدری رفیق اور یاسر کے لواحقین کے لیے جو بھی ممکن ہو سکا ضرور کریں گے آئندہ نشاند ہی کے لئے محکمہ مال کے عملے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے مقتولین چوہدری رفیق اور یاسر کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج میڈم ساجدہ چوہدری،ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری عبد الماجد،اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس،ڈی ایس پی سکند ر گوندل، محکمہ مال کے افسران ملک محمد زبیر اختر،خالد محمود ستی، طاہر عزیز،وحید صادق،راجہ حسن اختر، چوہدری نذر محمد گوندل، چوہدری جہانگیر احمد، ندیم گوہر، ملک میر زمان، چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ،ایس ڈی او واپڈا ملک سلیم،ملک ارشد اعوان، سردار فرحت عباس پھتی خان،سردار مشتاق احمد،انجمن پٹواریاں کے ضلعی صدر کامران خان،کونسلر عابد عزیز خان ایڈوکیٹ سمیت محکمہ مال کے دیگر افسران و اہلکار بھی شریک تھے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رفیق اور یاسر کی محکمانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چوہدری رفیق کا شمار محکمہ مال کے انتہائی قابل،محنتی اور فرض شناس اہلکاروں میں ہوتا ہے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس نے مقتول ملازمین کے ورثاء کی امداد کے لئے امدادی فنڈ قائم کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی محمد عمران عطاری نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔