کامرہ کینٹ بلال مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

کامرہ:کامرہ کینٹ میں بلال مارکیٹ میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ، تفصیلات کے مطابق آگ پلازے کے فرسٹ فلور پر مشال بیڈ شیٹ ہاو¿س میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پلک جھپکتے ہی 7 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے ریسکیو1122کی 2 فائر وہیکلز اور ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئیں،ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا اس آپریشن کی نگرانی ریسکیو حضرو کے انچارج منیب قریشی نے کی۔ آگ سے 50لاکھ سے زائد کا سامان جل گیا آگ بجلی شارٹ سے لگی ،کامرہ کینٹ بالمقابل گیٹ نمبر 2 کے تجارتی مرکز مشال کمبل سنٹر کے گودام میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،گودام میں لاکھوں روپے مالیت کے کمبل موجود تھے ریسکیو 1122حضرو اور پاکستان ائر فورس کامرہ فائر بریگیڈ نے مسلسل دو گھنٹے کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پایا امدادی ٹیموں کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی بنا پر لگی مشال گوداموں کی انتظامیہ کے مطابق گوداموں میں 50لاکھ روپے مالیت کے کمبل و دیگر سامان موجود تھا جو کہ جل کر خاکستر ہو گیا۔