جنڈ :خون سفید ہو گیا، گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

جنڈ (ظفر اقبال سے) گھریلو ناچاقی کی بناءپر بیٹے نے آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے باپ کو قتل کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈھوک ڈوبہ، موضع گلیال تحصیل جنڈ میں رشیدنے گھریلو ناچاقی کی بناءپر اپنے باپ بشیر احمد کو آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ واقعہ کی ا طلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جنڈایس آئی انور و دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گے جنھوں نے زخمی کو وہ فوری طو پر ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ پہنچایا جس کو فوری طبی امداد دے کر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں پر مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔