ریشنلائزیشن پالیسی کو اساتذہ برادری مسترد کرتی ہے :شاہ رفیع الدین 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ریشنلائزیشن پالیسی کو اساتذہ برادری مسترد کرتی ہے ریشنلائزیشن نے پھر سے سکولوں میں اساتذہ کا بحران پید اہوجائے گا حکومت تعلیم دشمن پالیسیوں کے نفاذ سے باز رہے ورنہ شدید احتجاج کریں گے ضلعی صدر پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن شاہ رفیع الدین تفصیلات کے مطابق ریشنلائزیشن اور پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ضلعی صدر ;8069698465; شاہ رفیع الدین کے زیر صدارت اساتذہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رفیع الدین نے کہا کہ ریشنلائزیشن کی حکومتی پالیسی سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہوجائے گی جس سے طلبہ و طالبات کا تدریسی عمل متاثر ہوگا انہوں نے حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ریشنلائزیشن پالیسی پر عملدرآمد روک دے انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو دیرینہ مطالبہ ہے کہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے گریڈ 16 دی جائے اجلاس سے اساتذہ رہنماءوں وقاص خان اور عامر علی خان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ضلع بھر کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔