قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:میجر(ر) طاہر صادق

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان اور بلو چستان میں دہشتگر دوں کے پاک فوج کے جوانوں پر بز دلا نہ حملے سکیو رٹی فورسز کے جذبے اور ولولے میں کمی نہیں لا سکتے پاک فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں پوری قوم ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کے خلا ف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جام شہا دت نو ش کر نے والے افسران اور جوانوں کو ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے انگلینڈ سے ٹیلی فون پر اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ملکی سلامتی بقاء اور تحفظ کے لئے پا ک فوج اور دیگر سکیو رٹی اداروں نے بے مثال قر بانیاں دیں ہیں جن کی بدولت دہشتگر دی میں کمی واقع ہوئی سر حد پار سے دہشتگردی میں انڈیا کے ملوث ہو نے کے واضح ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک فوج کے جذبہ میں کمی نہیں لائی جا سکتی ملک کی حفاظت کے لئے ہما رے ادارے ہمہ تن مصروف عمل ہیں میجر طاہر نے کہا کہ انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں مقیم تارکین وطن دلوں میں وطن کی محبت رچی بسی ہے یہاں علا قہ چھچھ اٹک اور دیگر اضلا ع کے لوگو ں سے ملا قا توں میں وطن کی بہتری ترقی خوشحالی بقا ء اور سلا متی کے لئے ان کی دعائیں سننے کو ملتی ہیں جو یقینا دیا رغیر میں وطن کی محبت میں ہر وقت ملک کی بہتری اور خوشحالی کی سوچ رکھتے ہیں ۔
