Tue
21
Apr
2026

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے ملک بدری کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی آج براستہ واہگہ بھارت روانگی کا امکان ،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنے نامزد ہائی کمشنر معین الحق کو نئی دہلی نہیں بھجوائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ پاکستان میں ایک سال 7 ماہ 25 دن تعینات رہے۔دوسری جانب پاک بھارت دو طرفہ تجارت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
