جنڈ: ڈھوک لوہار میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب

جنڈ ( ظفر اقبال + ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کے گائوں ڈھوک لوہار میں ملک جمشید ایڈووکیٹ ، ٹھیکیدار ملک عبدالقیوم،ٹھیکیدار نور محمد اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی کے زیر انتظام  یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے بھرپور تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی ملک ارشد حمید تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں سید عاطف حسین شاہ گیلانی ، سابق امیدوار برائے چیئرمین محمد و دیگر شامل تھے تقریب میں ننھے بچوں نے ملی نغمے اور کشمیر کے حوالہ سے تقاریر پیش کرتے ہوئے کشمیر کے ایشو کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ۔