Mon
20
Jul
2026

اٹک :عید کے موقع پر حضرو شہر میں جانوروں کی آلائشیں بر وقت ٹھکانے لگانے پر سینٹری انچارج محمد اعجاز اور انکی ٹیم کی خوصلہ افزائی کیلئے چیف آفیسر بلدیہ حضرو انعامات کا اعلان کریں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب کی قیادت میں انسپکٹر سینٹری محمد اعجاز اور انکی ٹیم نے عید کے تین دنوں میں جانوروں کا آلائشیں بر وقت اٹھائیں جسکی وجہ سے شہر کا ماحول خراب نہین ہوا ان آلائشوں کو شہر سے باہر زمین میں دفن کیا گیا شہریوں نے چیف آفیسر سردار آفتاب احمد اور انسپکٹر محمد اعجاز کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے ۔
