اٹک :پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے سلسلے میں وولینٹیئرز کی ٹریننگ ورکشاپ

اٹک(صدیق فخر سے) اٹک پولیس نے پولیس لائن اٹک میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سے آئے ہوئے وولینٹئیرز کی ایک دن کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر کی زیر نگرانی انچارج سیکورٹی برانچ نعیم خان ،ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ نے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکورٹی کے امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے وولینٹیئرز کو باڈی سرچ ،میٹل ڈیٹکٹر کا استعمال اور واک تھرو گیٹ کے متعلق بریفنگ اورٹریننگ دی جس کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے محرم الحرام کے جلوسوں کو پر امن اور مذہبی ہم آہنگی سے منعقد کروانا ہے تاکہ شر پسند عناصر محرم الحرام میں معاشرے کےامن کو نقصان نہ پہنچا سکیں ۔