اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم ،4 ملزمان گرفتار 

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم 4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی حسن ابدال طاہرخان نے بسلسلہ سرچ آپریشن محلہ حطاراں حسن ابدا ل میں مہران ولد محمد شعیب سکنہ محلہ حطارا ں حسن ابدال سے 1254 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب بدر منیر نے زیر دفعہ 397 ;223; 412 ت پ کے تحت تھانہ پنڈی گھیب میں ملزم عنایت اللہ ولد رفیع اللہ سکنہ لنڈی روڈ سیکٹر نمبر 13 کوہاٹ سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نواز نے مخبر کی طلاع پر محلہ المرتضیٰ فتح جنگ میں لگی جھگیوں پر ریڈ کیا تو 2 نمبر جھگی میں حیدر علی ولد خورشید علی پتنگیں اور ڈوریں رکھ کر برائے فروخت گاہک کے انتظار میں بیٹھا ہوا پایا گیا جھگی کی تلاشی لینے پر جھگی کے اندر سے چھوٹی بڑی 110 پتنگیں اور 2 خطرناک ڈور کی چرخیاں ، تھانہ حضرو میں نثار علی خان نے ایک سوزوکی پک اپ نمبر ;74;-1742 برنگ نیلا غازی کی طرف سے آنے والی کو چیکنگ کیلئے روکا تو ڈرائیورمحمد رزاق ولد حیدر خان سکنہ منگل چائی تحصیل ٹوپی ضلع صوابی باڈی کے نیچے 2 ناقص گیس سلنڈر ویلڈ شدہ کی بابت کوئی فٹنس سرٹیفیکیٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔