Thu
16
Jul
2026

پنڈی گھیب :وزیر اعظم عمران خان کی یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اپیل پر گزشتہ روز پنڈی گھیب میں ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس اور ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آفیسر بلدیہ ناصرمحمود وڑائچ، ایس ایچ او محمد طفیل، چوکی انچارج بد منیر، ایس ڈی او واپڈا ساجد علی خان ودیگر نے شرکت کی۔، ہیڈ ماسٹر طاہر الطاف ، ہیڈ ماسٹر شیخ جاوید ، چوہدری ساجد محمود پٹواری، سابق چیئرمین آفتاب احمد حیدری، عطاء المصطفیٰ جمیل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 اور 2 پنڈی گھیب کے طلباء نے شرکت کی جبکہ بجلی، گیس اور بھاری ٹیکس کے بوجھ تلے دبے عوام کی اکثریت اپنے کاموں میں مصروف رہی اورریلی میں شرکت نہ کرکے آئی ایم ایف کی ظالمانہ مالیاتی پالیسیوں کے خلاف اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرا دیا ۔
