ٹریفک پولیس اٹک سٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے کوشاں

اٹک: ٹریفک پولیس اٹک سٹی کی بہترین کار کردگی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ور زیوں پر لاکھوں روپے جر مانہ۔اٹک سٹی ٹریفک پولیس کا موٹر سائیکلوں پر لگی LEDلائٹس کے خلاف کار وائیوں پر شہریوں کا زبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر شبیر خان،انسپکٹر احمد خان،انسپکٹر سلیمان،سب انسپکٹر عاصم،سب انسپکٹر فہد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقرب،کانسٹیبل اشتیاق اور کانسٹیبل نواز نے 16-08-2019سے یکم ستمبر 2109تک ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کر کے لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کر ائے۔اس مہم میں سینکڑوںبسوں،ویگنوں،رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے۔جس میں کم عمر ڈرائیوروں،بغیر نمبر پلیٹ،بغیر ہیلمنٹ ،اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں کو خصوصی طور پر جر مانے کیے گئے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین پر با قاعدہ عمل کریں۔اس مہم میں موٹر سائیکل پر لگی LEDلائٹ والے ڈرائیوروں کو بھی جر مانے کیے گئے۔کیونکہ LEDلائٹ سے سامنے آنے والی ٹریفک شدید متاثر ہوتی ہے۔
