Tue
05
May
2026

گزشتہ روز خالق حقیقی سے ملنے والے نامور پاکستانی اداکار عابد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں اہلخانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت نے کی جس کے بعد مرحوم عابد علی کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عابد علی طویل علالت کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے ان کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا پر ان انتقال کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس کی تردید ان کی صاحبزادی رحمہ علی نے کی تھی۔تاہم گزشتہ رات عابد علی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر تصدیق کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔
