اٹک میں اب تک ڈینگی کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں 

اٹک : ڈسٹرکٹ اٹک میں اب تک ڈینگی کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ان 8 میں سے بھی 4 مریض ایسے تھے جو کہ دوسرے شہروں سے آئے تھے اس وقت ڈسٹرکٹ اٹک کی کسی بھی تحصیل میں ڈینگی کا مریض نہیں ہے فوکل پرسن ڈینگی ثاقب حفیظ ہر ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ڈینگی کے حوالہ سے میٹنگ کرتے ہیں جو ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہوئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسہیل اعجاز اعوان سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ثاقب حفیظ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی تحصیل میں ڈینگی کا مریض کنفرم ہو جائے تو 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مریض کی رہائش کے اطراف 49 گھروں میں سپرے کیا جاتا ہے تاکہ ڈینگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے ہر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے 4 ڈاکٹرز اور 6 نرسنگ سٹاف نے راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال سے ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ حاصل کی ہے اور بی ایچ ےو میں تعینات ڈاکٹر اور پیر امیڈک سٹاف کواٹک میں ٹریننگ دی گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں ڈینگی کیلئے آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں ڈسٹرکٹ اٹک میں جہاں ضرورت تھی وہاں ڈینگی کیلئے 80 ڈیلی ویجز ملازمین رکھے گئے ہیں ۔