اٹک:پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قاتل گرفتار کر لیا

اٹک: تھانہ سٹی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا ، وجہ قتل لڑکی سے محبت نکلی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قابل نوجوان راشد خان کو رات کے اندھیرے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بارے میں ابتداء میں لواحقین کی جانب سے دوران ڈکیتی قتل کا شبہ ظاہر کیاجا رہا تھا پولیس کی جانب سے مختلف پہلوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا اور موبائل فون ڈیٹا اور دیگر جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد کانواں گائوں کے رہائشی شفاقت خان ولد وارث خان کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو دوران تفتیش شفاقت خان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا اور مقتول دونوں کا کسی لڑکی کے ساتھ پیار محبت کا چکر چل رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے مقتول کو راستے سے ہٹانے کے لیے اسے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اندھے قتل کا سراغ لگانے والی ٹیم میں ایس ایچ او حامد کاظمی ، سب انسپکٹر ذوالفقار خان اور دیگر اہلکار شامل تھے جس کی نگرانی اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان خود کر رہے تھے مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے قلیل وقت میں قاتل کو گرفتار کرنے پر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی انتھک محنت کی وجہ سے قاتل بے نقاب ہو کر قانون کی گرفت میں آ گیا ہے ۔
