اٹک :محکمہ صحت کی کارروائی، حاجی شاہ میں جعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل 

اٹک:  محکمہ صحت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جاری عطائیت کے خاتمہ مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر محمد سعید نے اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت گل نیکو کارہ کے ہمراہ اٹک کے نواحی علاقہ حاجی شاہ میں جعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر کے مزید کاروائی کیلئے کیس ہیلتھ کمیشن کو بھجوا دیا ان رجسٹرڈ ڈاکٹر خلاف قانون میڈیکل سٹور کی آڑھ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا تھا چھاپہ مار ٹیم کے معائنہ کے دوران کسی کونسل کی رجسٹریشن کی سند نہ پیش کر سکا جس کی وجہ سے اس کا کلینک سیل کر دیا گیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب ڈی سی او اٹک اور سی ای او ہیلتھ اٹک اس مہم کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی ان رجسٹرڈ جعلی ڈاکٹر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔