حسن ابدال میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اٹک کی شرکت 

اٹک :ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی بلدیہ ہال حسن ابدال میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بلدیہ ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ وہ بلا جھجک اپنے مسائل پیش کر سکیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارا مشن ہے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کاوش جاری رکھیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

ڈی پی اواٹک، ڈپٹی کمشنر اٹک، عشرت اللہ خان نیازی، سید شہزاد ندیم بخاری، اٹک پولیس، کھلی کچہری، جرائم سے پاک، پرعزم، اٹک نیوز، جنڈ، حسن ابدال، حضرو، فتح جنگ، پنڈی گھیب