بلدیاتی الیکشن،میجر گروپ کی طرف سے شمولیتی(ولیٹا)پروگرام کا آغاز

حضرو:حلقہ این اے55 یونین کونسل ویسہ میں شمولیتی پروگرام کا شاندار بڑا جلسہ میجر طاہر صادق نے شمولیتی ( ولیٹا ) پروگراموں کا آغاز کر دیا 

مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے جلسہ گاہ پہنچنے پر میجر لورز فورس کے عہدیداروں وہاب خان ، لعل شاہ ، ذاقی علی ذیشان ملک اور دیگر نے طاہر محمود مودی کی قیادت میں شاندار اور زبردست استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں میجر طاہر اور عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے عوام کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا شمولیتی جلسہ میں دلاور خان ، محمد داءود ، نثار خان ، زیور رحمان ، زاہد خان ، لالہ اسلام خان اور یوسف خان نرتوپہ نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا جلسہ کا اہتمام جاوید خان ، جمشید خان ، رشید خان ، قاسم شاہ اور رفیق خان نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حضرو سعید آرائیں ، سابق ناظم شیراز خان ، سابق چیئرمین جمریز خان ، سید زاہد حسین شاہ باہتر ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، سائیں دلنواز ، ذاکر خان زیدی ، خالد خان ، نسیم خان ، طارق افضل خان ، شیر افضل خان ، حاجی یونس ، حاجی اسلم ، عمر فاروق خان ، ملک نسیم ، حافظ عبدالحئی ، حافظ راشد محمود ، خالد جمیل ، شاہد بیگ ، ندیم جعفر خان ، معروف صحافی عدیل افضل خان ، نواز خان ، لالہ محمد صدیق ، حر عباس ، حافظ نصرت علی خان اور حافظ عبدالحمید خان سمیت معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی کامیاب جلسہ کرانے پر میجر طاہر صادق نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا تلاوت کی سعادت حافظ عبدالحئی نے حاصل کی جلسہ سے صدر تحریک انصاف تحصیل حضرو حاجی اشفاق خان نے بھی خطاب کیا ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے اسلام ناموس رسالتؐ اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر کے مسلم امہ کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ملک کو معاشی طور پر عمران خان بحران سے نکالیں گے پی پی پی اور مسلم لیگ ( ن ) کے چوروں سے لوٹی ہوئی دولت میں سے آدھی رقم وصول کر کے ملک کا قرضہ اتاریں اور انہیں بیرون ملک بھیج کر سیاست سے آءوٹ کر دیں زندگی کے آخری سانس تک عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اٹک کی عوام نے جو پیار محبت اور عزت دی ہے اسے کبھی بھی بھلا نہیں سکتا پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو مودی جیسے بدمعاش کو دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہے آخر میں میجر طاہر نے پاک فوج اور عمران خان کے حق میں خود نعر ے لگوائے ۔