فوجی فائونڈیشن سکول بسال میں ،فیس عسکری بینک پنڈی گھیب، فتح جنگ یا راولپنڈی جمع کروائیں
فیصلہ واپس لیکر مسلم کمرشل بینک یا دیگر بینکوں کی کسی برانچ میں ماہانہ فیسیں جمع کرانے کا احکامات صادر کیے جائیں، والدین
جنڈ: فوجی فائونڈیشن سکول بسال کے طلبا و طالبات کیلئے نئے حکم نامہ کے تحت ماہانہ فیسیں عسکری بینک میں جمع کی جا رہی ہیںجبکہ تحصیل جنڈ میں عسکری بینک موجود ہی نہیں ہے ۔
جس کیلئے والدین کو اپنے بچوں کی فیسیں جمع کرانے کیلئے اٹک ،فتح جنگ یا پنڈی گھیب جانا پڑتا ہے جس سے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے والدین کا کہنا ہے کہ قبل ازیں مسلم کمرشل بینک مٹھیال میں فیس جمع ہو جاتی تھی لیکن اب نئے حکم نامہ کے تحت ہمیں دیگر شہروں میں ہر ماہ فیس جمع کرانے کیلئے جانا پڑتا ہے جس سے پیسوں اور وقت کا ضیا ہوتا ہے اور بعض گھروں میں طلباکے والد موجود نہیں ہوتے جس سے خواتین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ متعلق حکام نے اگر یہ حکم نامہ برقرار رکھا تو ہم اپنے بچوں کو دوسری درسگاہوں میں داخل کروانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ لہذا یہ فیصلہ واپس لیکر مسلم کمرشل بینک یا دیگر بینکوں کی کسی برانچ میں ماہانہ فیسیں جمع کرانے کا احکامات صادر کیے جائیں۔
