میجر طاہر صادق کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک شیراز کیانی سے تعزیت 

اٹک :حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک شیراز کیانی کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت کیا۔

 ان کے ہمراہ خطیب پارلیمنٹ ہاءوس اسلام آباد مولانا احمد الرحمان بھی تھے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بعدازاں تحصیل جنڈ ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ اور حسن ابدال میں مختلف مقامات پر شادیوں میں شرکت کے علاوہ فوت ہونے والے افراد کے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔