Fri
19
Jun
2026

کتاب دانت اورہم انسایکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہیں معا لجین و مریض اس سے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی کی طرف سے اپنی پیش کردہ کتاب ’’ دانت اور ہم ‘‘ کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہَ پر بہت کم کتب قومی زبان میں لکھی گئیں ہیں قاضی امجد حسین کاظمی نے اردو میں با تصویر کتاب لکھ کر قارئین کیلئے دانتوں کے امراض کو سمجھنے میں آسانی پیدا کر دی ہے دانت اور ہم کی انٹرنیشنل کانفرنس میں پذیرائی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
