اٹک ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ،7گرفتار

کل 8050گرام چرس برآمد، شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 10لیٹر شراب برآمدو اسلحہ بھی برآمد
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری07ملزمان کو گرفتار کر کے کل 8050گرام چرس برآمد، شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 10لیٹر شراب برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 2عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند،رائفل 223بور معہ 220روند اور پسٹل 9mmمعہ متعدد روند برآمد کر کے قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی چلائی گئی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس ٓفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سر براہی میں تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد احمد نے ملزم عمران عرف مانا ولد غلام سرور قوم اعوان ساکن نزد امام بارگاہ محلہ شیر دل شینباغ تحصیل و ضلع اٹک سے چرس وزنی 1200گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی سجاد احمد نے ملزم راشد خان ولد محمد ریاض قوم وردگ سکنہ محلہ خانان ویسہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے چرس وزنی 1100گرام برآمد کر لی۔
تھانہ باہتر کے ایس آئی سمیع اللہ خان نیازی نے ملزم راقب علی ولد پرویز خان قوم کھٹڑسکنہ بھگوی تحصیل فتح جنگ سے چرس وزنی 1400گرام برآمد کر لی۔ تھانہ جنڈ کے ایس آئی نیاز احمد نے ملزم رشید نور ولد صالف نور قوم خٹک پٹھان ساکن قیصر خان ناداں بابا ٹل تحصیل و ضلع ہنگو سے چرس وزنی 1250گرام برآمد کر لی۔ تھانہ جنڈ کے مذکورہ ایس آئی نے ملزم شکور اسلام ولد میر بادشاہ قوم آدم خیل سکنہ بشین ڈہنڈاروخیل ڈاکخانہ بلی ٹنگ تحصیل وضلع کوہاٹ سے چرس وزنی 1250گرام برآمد کر لی۔تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی جاوید اقبال نے ملزم محمد جبران ولد عقل خان قوم آفریدی ساکن ڈھیری بانڈہ ڈھوڈاروڈ تھانہ صدر کوہاٹ تحصیل وضلع کوہاٹ سے چرس وزنی 1250گرام برآمد کر لی۔
تھانہ ا ٹک خورد کے اے ایس آئی غلام جعفر نے محمد ظہیر ولد بشیر احمد قوم اعوان ساکن ڈھوک عالم شیر حاجی شاہ سے چرس وزنی 600گرام برآمد کر لی۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد وقار نے ملزم غریب نواز ولد حق نواز قوم پٹھان سکنہ محلہ اکزئی برہان تحصیل حسن ابدال سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی راجہ عنصر محمود نے دوارن چیکینگ پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر ملزم محمد علی خان ولد سید گل محلہ رکھا نان اقباخیل تحصیل و ضلع نوشہر سے اسلحہ ناجائز پسٹل 9mmمعہ 07روند برآمد کر لی۔ تھانہ اٹک خورد کے مذکورہ ایس آئی نے دوران چیکینگ پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر ملزم امان شاہ ولد عرا ق شاہ سکنہ جانی گڑھی ڈاکخانہ متنی تحصیل وضلع پشاورسے اسلحہ ناجائز رائفل 223بور کلاشنکوف معہ 220روند اور پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر لی۔ تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی عظمت علی نے ملزم آفتاب علی شاہ ولد میاں جلیل الوہاب ساکن محلہ بابا خیل بالا زیارت کاکا صاحب تحصیل وضلع نوشہر سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر لی۔
